تعبیرخواب

خرگاہ(تنبو)

خرگاہ ، عالی شان خیمہ ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خرگاہ دیکھنا نیک ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خرگاہ میں بیٹھا ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا کے سامان سے کچھ پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ خرگاہ اس کی ملکیت ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر خرگاہ سبز یا سفید ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے ۔
اور اگر خرگاہ معلوم اور سبز ہے اور اس میں بیٹھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیندار ہو گا اور اگر خرگاہ نامعلوم ہے دلیل ہے کہ شہید ہو گا اور سفید خرگاہ مال اور نعمت پر دلیل ہے ۔
اور اگر خرگاہ سرخ ہے ۔ تو کھیل کود اور عیش میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرگاہ کا رنگ نیلا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور سیاہ خرگاہ تھوڑ ی منفعت ہے ۔
اور اگر خرگاہ اس کی ملک ہے تو اس کی تاویل صاحب خواب کی طرف اچھا اور برا ہونے میں رجوع کرتی ہے