تعبیرخواب

خرگوش

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خرگوش پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ بری عورت کرے گا یا نابکار کنیز خریدے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا چمڑا پہنا ہے ۔ یا اس کو گوشت کھایا ہے ۔ د لیل ہے کہ عورت کی طرف سے اس کو کوئی چیز ملے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس خرگوش کا بچہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حاصل ہو گا اور اس میں خیرنہ ہو گی ۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اس کو فرزند کی طرف سے رنج اور بیماری اور اندوہ ہو گا ۔
ٍٍ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خرگوش خواب میں پار سا اور خاموش عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خرگوش مرا ہے یا اس نے مار ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلا ک ہو گی ۔ یا اس کو عیا ل کی طر ف سے ز حمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے خرگوش کی گردن پیچھے کر مڑو ڈا لی جیسے کہ اس کا گلا گھونٹ دیا ۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کے ساتھ دوسری طرف جماع کرے گا