تعبیرخواب

خروس(مرغا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغا ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ غلام زادے پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کے ساتھ لڑتا ہے ۔دلیل ہے کہ عجمی آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مرغے سے تکلیف پہنچی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو عجمی شخص سے ضرر پہنچے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغے کا بچہ پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹا غلام یا اس کو کنیز سے لڑکا حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ نیکی اور خیرات پسند کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ مرغا اس پر اچھلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے اندوہ پہنچے گا ۔ اور خواب میں مرگ کا انڈا غلام ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو مرغ کا بچہ دیا ہے دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص غلام بخشے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس گھریلومر غا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور اس کی مرد مؤذن کے ساتھ صحبت ہو گی ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٰ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے النبک محبی وھوید عوالی الصلوۃ(مرغا میرا دوست ہے جو نم ز کی طرف بلاتا ہے )
ٍ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مرغے پر قابو پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار زا دے پر قابو پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مرغے کا انڈا پایا ہے اور توڑا ہے ۔تو دلیل ہے کی کسی چھوٹے بڑے پر قابو پائے گا ۔