تعبیرخواب

خز(ریشم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریشم کا چوغہ اورپگڑی اور ٹوپی اور جو اس کے مشابہ ہے ، مردوں کے لئے پسندیدہ ہے اور ان کا رنگ اگر ایک صورت پر ہے ۔ نیک ہے اور اگر ایک سارنگ نہیں ہے تو غم و اندوہ ہے اور کپڑوں پر سبز رنگ اچھا ہوتا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ریشم کو خواب میں دیکھنا ، جو کوئی کہ ریشم کو خریدتا ہے ، پا نچ وجہ پر ہے ۔ اول مال و منفعت ، دوم خیرو برکت ، سوم عز و مرتبہ، چہارم مرتبہ با اندازہ قیمت ، پنجم ریاست اور بزرگی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریشم کا کپڑا پہننا مال حرام کی دلیل ہے ۔ اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مردوں کے لئے خواب میں ریشم دیکھنا برا ہے اور عورتوں کے لیے اچھا ہے ۔اور ریشم فروش مرد خواب میں ایسا ہے کہ دین کے بدلے دنیا کو اختیار کرتا ہے