تعبیرخواب

خستہ کردن(زخمی کرنا)

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس نے خون نکالا ہے ۔دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کو سچی بات کہے گا ۔ چنانچہ وہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون نہیں نکلا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص جھوٹی بات کہے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے تلوار ماری اور اس کے دو ٹکڑے کئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے سامنے بات کہے گا اور اس پر لوگ طعنہ ماریں گے ۔ اور کوئی خواب میں اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر بہت سے زخم دیکھنا مال کا نقصان
ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں زخم تین وجہ پر ہے ۔ اول مال و دولت ،دوم خیر ومنفعت ،سوم نا خوشی کی بات۔