تعبیرخواب

خشت (اینٹ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اینٹ مال جمع اور اکٹھا کیا ہوا ہے ۔ چنانچہ ہر ایک اینٹ کے عوض ہزار درہم مقرر کرتے ہیں ۔اگر دیکھے کہ اس سے بہت سی اینٹیں جمع کی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا بہت سا مال جمع ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں سے اینٹ تراشی ہے ۔ دلیل ہے کہ دیور کے مالک کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اینٹ کو پارہ پارہ کر کے پرا گندہ کر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو پرا گندہ اور تلف کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پختہ اینٹ خواب میں بری ہے ۔ کیونکہ اس کو آگ پہنچی ہوئی ہے اس وجہ سے غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔
خشم گرفتن(غصہ ہونا):
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی پر غصہ دنیا کے لئے کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کے کام کو خوار اور ذلیل جانے گا اور دنیا پر مغرور ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس پر ماں اور باپ نے غصہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اونچی جگہ سے گرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و من یحلل علیہ غضبی فقد ھوی(اور جس پر میرا غصہ نازل ہوتا ہے وہ گرتا ہے)