تعبیرخواب

خصومت(جھگڑا)

خصومت ، لڑائی جھگڑا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا کیا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ آخر کا رغالب آئے گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دشمن اس پر غالب آیا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس ملک کے حاکم سے جھگڑا کیا ہے اور اس پرغالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ حاکم سے اس کو خیر و منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حاکم سے رنج دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سامنے جھگڑے کے ساتھ گیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو جائے گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ بے وجہ جھگڑا کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس سے اندوہ گیں ہونگے ۔ کیونکہ لوگو ں کو ستانا چاہتا ہے