تعبیرخواب

خصی کردن(خصی کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو خصی کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کا فرزند مرے گا ۔ ورنہ خدا تعالیٰ کی عبادت میں رغبت کرے گا اور تونگر ہو گا ۔ اور اگر کسی نا معلوم آدمی کو خصی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہ آدمی پسندیدہ اور صالح ہو گا ۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ فرشتہ ہو گا جو اس کو خیر وصلاح کی طرف بلاتا ہے اور خیانت کی خوشخبری سناتا ہے ۔ کیونکہ فرشتوں کو خواہش شہوت نہیں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی بات میں علم و حکمت نہیں ہے ۔تو وہ شخص فرشتہ نہ ہو گا ۔ اور اگر جس جو دیکھا ہے وہ خصی اور معلوم شخص ہے ۔ تو جو کچھ نیک اور بد دیکھا ہے اس کی تاویل صاحب خواب پر رجوع کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا خصیہ کٹا ہوا ہے ، وہ گر گیا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ او ر بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں خسیہ کا کٹنا دلیل ہے کہ آئندہ اس کے لڑکیاں پیدا نہ ہوں گی کیونکہ خصیے لڑکیاں ہوتی ہیں ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنا خصیہ نکال کر کسی کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو لڑکیاں دے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بے وجہ خصی ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو ذلت اور نقصان پہنچے گا ۔ اگر اس کا عضو تناسل جسم سے کٹ جائے تو بھی یہی دلیل ہے اور اس کا نام لوگوں سے گم ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خصی دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول زاہد آدمی کا دیکھنا ہے ۔ دوم فرشتہ ۔ سوم عبادت۔