تعبیرخواب

خضاب کردن(خضاب کرنا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ریش پر خضاب کرنا کاموں کو چھپانا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ریش کے ساتھ سر کا بھی خضاب کیا ہے اور رنگ نہیں چڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا ظاہر لوگوں کو دکھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خضاب کیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ لیکن اسکے کام پوشیدہ رئیں گے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ایسی چیزوں سے خضاب کرتا ہے کہ جن سے لوگ خضاب کیا کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے آپ کو محال اور ناپسندیدہ با توں میں لگائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا ضائع شدہ مال واپس آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو مہندی لگائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے فزندوں کو کسی آرائش سے آراستہ کرے گا جو خلاف شروع ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ کو نقش کیا ہے اور مہندی بھی لگائی ہے ۔ دلیل ہے کہ پانے کام اور کسب میں مکرو حیلہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تمام جسم پر نقش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا اور یا وہ خود ہلاک ہو گا ۔ اور اگر ان خوابوں کو کوئی عورت دیکھے تو شادی اور خوشی کی د لیل ہے ۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کو خضاب لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کے باعث لوگ اس پر افسوس کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ سر اور انگلیوں کو خضاب کیا ہے ۔دلیل ہے کہ تسبیح کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خضاب کرنا چار وجہ پر ہے ۔اول شائستہ کام ، دوم دنیا کے حال کی آرائش ، سوم طلب عزت و مرتبہ ، چہارم جھوٹ سے مشہور ہونا ۔