تعبیرخواب

خطبہ خواندن (خطبہ پڑھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ منبر پر خطبہ پڑھا ہے اور وہ اس کے اہل میں سے ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر اس بات کا ہل نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سفر کوجائے گا اور بہت دیر تک رہے گا ۔ اور اس کو خوف وخطر ہو گا اور اس کو کہتے ہیں کہ اگر تونگر (تونگر: دولت مند ) ہے تو درویش ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کوئی بے دین شخص خطبہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا یا مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ منبر پر خطبہ پڑھتا ہے ۔ اگر بادشاہ (مصلح : نیکو کار) مصلح ہے تو عدل کرے گا اور اگر مفسد (مفسد :فساد کرنے والا ) ہے تو غائب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عورت منبر پر خطبہ پڑھتی ہے اور لوگوں کو نصیحت کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کا شوہر (شوہر:خاوند)رسوا اور ذلیل ہو گا ۔