تعبیرخواب

خفتن(سونا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو سوتے ہوئے دیکھنا راحت اور نجات ہے اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور راہ دین اور پرہیز گاری سے بے خبر ہو گا ۔ کیونکہ سونا راہ دین میں غفلت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ پر کسی بستر میں سویا ہوا ہے ۔ اور حقارت اور ذلت کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیند ڈرنے والے کے لیے امن ہے اور مردے کے لیے بخشش ۔ اور بیمار کے لیے شفا ء اور قیدی کے لیے خلاصی ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مردوں کے درمیان سویا ہوا ہے اور لوگ اس کو دیکھتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں شہرت پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و تحسبھم ایقا ظا وھم رقود(تم گمان کرتے ہو کہ وہ جا گتے ہیں ۔ حانکہ وہ سوئے ہوئے ہیں )