تعبیرخواب

خلال کردن(دانتوں کا خلال کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خلال کرنا اچھا نہیں ہے ۔ کیونکہ دانت خواب میں اہل خانہ ہے اور خلال جھاڑو کی مانند ہے ۔ جو اہل خانہ کے مال کو جھاڑتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خلال کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کچھ دانتوں سے نکلتا ہے ۔ اہل خانہ کا نقصان ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ جو کچھ خلال کے ساتھ دانتوں سے نکالا ہے وہ کسی کو دیا ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ سے ناحق مال لے کر کسی کو دے گا ۔