تعبیرخواب

خلعت(سروپا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خلعت خواب میں پاکیزہ اور خوب ہے ۔ تو عزت پانے اور مرتبے اور ریاست اور سلطنت کی دلیل ہے اور عورت اور کنیز ہے ۔ اور خلعت د ینے والے کی قدر و قیمت کے مطابق تاویل کا حکم ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو خلعت دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس بادشاہ سے اس خلعت کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کو خلعت دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس غلام سے علم و دانش حاصل کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو سفید یا سبز خلعت ملی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کا مرتبہ اور عزت پائے گا ۔ اور اگر دیبا یار ریشمی کپڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی عزت پائے گا