تعبیرخواب

خرقہ(پرانا کپڑا)

خرقہ ، پرانا کپڑا ، اس کا پہننا خواب میں غم و اندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہواکپڑا اپنے جسم سے اتارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ دور ہو گا ، اور تمام چیزیں نئی خواب میں دیکھنی بہتر ہیں ۔ لیکن موزہ پرانا دیکھنا نئے سے بہتر ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں پرانے کپڑے بیچے تو بہت برا ہے اور اگر اپنے نئے کپڑے فر وخت کرے تو اچھا ہے ۔ اور کو د ڑی فروش خواب میں ایسا شخص ہے جو بدی کو اپنے سے دور کرتا ہے