تعبیرخواب

خلم(سینڈھ)

خلم ، مخاط ، سینڈھ جو ناک سے نکلتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناک سے سینڈھ نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض اتر جائے گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سینڈھ فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کپڑ پر سینڈ پڑا ہے دلیل ہے کہ اس کے یہاں لڑکا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا سینڈھ اس کی ناک سے زمین پر گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی ہو
گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے زمین پر سینڈھ گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت حاملہ ہو گی اور اس کے شکم سے فرزند کا اسقاط ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر سینڈ گرایا ہے۔دلیل ہے کہ ہمسایہ کی عورت سے فساد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سینڈھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ قید خانہ کا مال نیک وجہ پر کھائے گا ۔