تعبیرخواب

خلیفہ(بادشاہ اسلام)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کوئی خلیفہ کو روکشادہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنے کی خیر اس کو پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو خاص کاموں میں سے کسی کام کا حکم دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بز رگی اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو کوئی ولایت دی ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے محل میں گیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے مقربوں میں سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو دنیا کے اسباب میں سے کچھ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا اور امیروں میں بڑا نام پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کے ساتھ کسی شرعی کام میں جھگڑا کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور دشمن پر فتح پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ بستر پر بجائے خلیفہ کے سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ عورت یا کنیز یا مال دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ خلا فت میں اس کے ساتھ شریک ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ خلیفہ آگے یا اس کے پہلو میں چل رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں مختار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ اس کے ساتھ ترش روہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خلیفہ ہو گیا ہے ۔ حالانکہ خلافت کا اہل نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ خلیفہ اس کو کسی کام پر بھیجے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو کسی کام پر بھیجا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر و منفعت پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خلیفے مردے یازندے کو دیکھے اور خوش ہے اور اس کے اس تھ باتیں کی ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کو مراد حاصل ہوگی ۔ اور عزت و دولت پائے گا ۔ اور اگر خلیفہ کو گم ناک دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔