تعبیرخواب

خمیر کردن(گوندھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ آٹا گوندھنے کی تاویل دین کی د رستی ہے اور گہیوں کا آٹا گوندھنا ایسے مال کی دلیل ہے ۔ جو تجارت سے حاصل کیا ہو گا ۔ اور اگر خمیر اٹھا ہوا ہے تو فساد کی دلیل ہے ۔ اور خواب میں باجرے کا آٹا گوھدھنا تھوڑے نفع کی دلیل ہے جو اس کو حاصل ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس نے خمیر کیا ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اگر جو کا خمیر ہے تو دین اور صلاحیت کی دوستی ہو گی ۔ اور اگر خمیر گندم ہے تو مال حلال تجارت سے حاصل کرے گا ۔ اور اگر باجرے کا خمیر ہے تو تھو ڑا نفع پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خمیر دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول دین کی زیادتی ، دو منفعت سوم مال حلال۔