تعبیرخواب

خبزہ(روٹی پکانے کا توا)

اس میں تین قول ہیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ خادمہ ہے اور بعض کہتے ہیں ایسا وہ شخص ہوتا ہے کہ شہروں میں پیغام لے جائے گا اور لائے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خبزہ اس کے گھر میں ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خبزہ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت خاد مہ یا کنیز خبزے کے اندازہ پر حاصل ہوگی ۔ یا اس کی خادمہ عورت سے صحبت ہو گی ۔ جس سے فائدہ اٹھائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس سے خبزہ ضائع ہوا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔