تعبیرخواب

خود(لوہے کی ٹوپی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر فولاد کا خود ہے ۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور فرزند ہو گا اور خود کو چمک کے مطابق اس کی قوت زیادہ ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر خود ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار سے قوت حاصل کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اپنا خود کسی کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس آدمی کو طاقت اور حشمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا خود تھوڑا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کم ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خود کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول قوت ، دوم مال ، سوم فرزند ، چہارم بقا ، اور نیکی پنجم اپنے آپ کو فریب سے بچانا ۔