تعبیرخواب

خوشہ(بال،گچھا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خوشہ دیکھنا ۔ اگر تازہ ہے تو فرزند اور برکت اور مال کی زیادتی ہے ۔ اور اگر خشک ہے تو لمبی عمر والے فرزند پر دلیل ہے ۔ لیکن اس سال تنگی اور قحط ہو گا اور انگو ر اور خرما کا خوشہ بہتر ہے ۔ خاص کر اگر اس کے موسم میں دیکھے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں سبز خوشہ دیکھنا فرزندوں اور برکت پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ سبع سنابل فی کل سنبلتہ(سات با لیں ہیں ، ہر ایک بال میں آخرتک )اور خشک خوشہ قحط ہے ۔