تعبیرخواب

خوک(سور)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور تونگر مرد ہے ، قوت والا۔ لیکن دون ہمت اور بے خیر ہوئے اور اگر دیکھے کہ سوروں کو ایک جگہ پر بند رکھے ہوئے تھے اور رہا نہیں کرتا ہے ۔ تاکہ پراگندہ ہو جائیں ۔ دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت دنیا داری کے لیے نیک ہے اور دین کے لیے بد ہے ۔ اور سور کا بچہ خواب میں غم واندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ سور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ بیاج کھاتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کی جگہ بجگہ لئے پھرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی دنیا کے احوال اچھے ہوں گے اور اس کی آخرت کے احوال برے ہونگے ۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان پھرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو وہ حرام کا مال جمع کرتا ہے خوش ہو گا ۔
اور کہتے ہیں کہ خواب میں مادہ سور کا دودھ پینا غم و اندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان بیٹھا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سور کا گوشت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ سوروں کا گڈریا ہے ۔ دلیل ہے کہ بد دین اور بدفعل گروہ پر سردار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سور کے ساتھ جنگل میں جنگ کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم اور کمینہ آدمی کے ساتھ اس کا جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سور کے بال یا چمڑا یا ہڈی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا