تعبیرخواب

خون آمدن(خون آنایانکلنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے ۔ تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو تلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان لمبا ہو گا اور وہ اس پر ثواب پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے کپڑا آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کا مال حاصل ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے خون پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا یانا حق خون کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر سوراخ ہے اور اس میں سے خون یا پیپ جاری ہے ۔ اور اس کے کپڑ ے کو آلودہ کر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاخانہ کی جگہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دا نتوں کی جڑوں سے خون نکلا ہے ۔دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ سے غم و اندوہ پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ شہر کے کو چوں سے خون بہہ رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سی خون ریزی وقوع میں آئے گی ۔
حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے بہت سا خون نکلا ہے ۔ تو حرام مال پانے کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر کپڑا آلودہ نہ ہوا ہو ۔ دلیل ہے کہ قلاش ہو گا اور اس کے مال کا نقصن بھی ہو گا ۔