تعبیرخواب

خیار(کھیرا،لکڑی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خیار کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ جس عورت کو چاہتا ہے ۔ اس سے کوئی اچھی بات سنے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے خیار میں سے کچھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس عورت سے اس کی مراد پوری ہو گی اور خیار پر ہی باد رنگ کا حکم ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خیار کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول کام سے پشیمانی ، دوم خوشی اور آرام ، سوم خویشوں اور دوستوں سے فائدہ ۔