تعبیرخواب

خیمہ(تنبو)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے لیے یا کسی کے لئے خیمہ لگایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اگر خیمہ سیاہ ہے تو اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر سودا گر ہے تو سفر کرے گا اور مال پائے گا ۔ اور اگر کوئی بڑا آدمی اس خواب کو دیکھے گا ۔تو غم واندہ پر دلیل ہے ۔اور اگر پرانا خیمہ ہے تو بہت زیادہ ضرر ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خیمے سے باہر گیا ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ خیمہ کے دروا زے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاکام نیک ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنے خیمے میں بلایا ہے اور اس جگہ بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے بز رگی پائے گا اور اس کا کام نہایت انتظام سے ہو گا