تعبیرخواب

دبہ(کپہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن کا ڈبہ امانت دار آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کی اس کے پاس روغن کا کپہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت امانت دار آدمی سے ہو گی ۔اور اس سے خیر و منفعت دیکھے گا ۔ اور اس روغن کے کپے کے مطابق فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کپہ میلا اور پرانا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیکھنے والے کو ضرر پہنچے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپے کا دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔ (۱)امانت دار آدمی (۲)عورت (۳)خادم (۴)دین کی مضبوطی (۵)جسم کی صلاح (۶)درازی عمر(۷)مال ونعمت(۸)خیروبرکت (۹)عورتوں کی طرف سے وراثت۔