تعبیرخواب

دبیری(منشی گری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ منشی گری کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مردوں کا مال حیلے سے لے گا اور نہ کرنے کے کام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ منشی بادشاہ کا بنا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی لوگوں سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عام لوگوں کی منشی گری کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے دل اپنے آپ پر گرمائے گا ۔
حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ منشی ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے مکرو حیلے کے ساتھ روز حاصل کرے گا ۔ اور اگر منشی دانا دیکھے کہ منشی کا کام کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سی خیر و منفعت پائے گا ۔اور اگر صاحب خواب علمدار ہے تو معزول ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قران مجید اور حدیث شریف لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غزل اور شعر لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیش و طرب میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خط لکھتا ہے اور سیاہی عمدہ ہے ۔ دلیل ہے کہ قبالہ لکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تحریر خلاف شرع ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کا انجام بد ہو گا ۔