تعبیرخواب

دراعہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نئی اور بڑی اور فراخ اور سبز دراعہ پہنی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مرتبہ اور قوت حاصل ہو گی اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دراعہ میلی اور تنگ پہنی ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے سفید دراعہ پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اور بزرگی پائے گا اور اگر سرخ دراعہ پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ مصیبت ہو گی اور اگر سیاہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ لیکن سیاہ زرہ قاضی اور خطیب کو نقصان نہیں دیتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دراعہ اس کے جسم سے اتاری ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا ۔