تعبیرخواب

دربانی کردن(دربانی کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ دربانی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی پوری ہو گی اور کسی بڑ ے آدمی سے عزت و مرتبہ پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ دربانی کرتا ہے ۔ اور دروازہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جو کسی کے باعث ہے پوری ہو گی لیکن مرتبہ نہ پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ بادشاہ کی دربانی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب (مقرب:نزدیکی ،پاس بیٹھنے والا )ہو گا ۔