تعبیرخواب

درہم

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں ۔ اور جو شخص درہم کو خواب میں دیکھے تو بیداری میں درہم حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو شخص خواب میں درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا یا حق تعالیٰ کی تسبیح کہے گا اور اگر دیکھے کہ درہم سفید ہے ۔ تو اس کی تاویل نہا یت اچھی ہے اور اگر درہم سیاہ ہے اور اسی نقش وصورت پر ہے ۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے اس نے چھوٹا درہم پایا ہے ۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے درہم ضائع ہوا ہے ۔ یا کسی نے چرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اس کے دل پر بوجھ آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹا درہم ضائع ہوا ہے اور پھر پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ رنج اس سے زائل ہو گا ۔ اور اگر پھر نہیں پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات ہے ۔ اور ٹوٹا ہوا درہم پراگندہ بات ہے اور بہت سے درہم مال ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو حق باطل سے بعض رکھے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ جمع مالا و عد وہ یحسب ان ما لہ اخلدہ(مال کو جمع اور شمار کیا ۔ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا )
اور اگر اپنی ہتھیلی میں سفید درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ درہم اس سے ضائع ہوا ہے ۔ تو یہ اس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں درہم و دینار کے بدرے پائے ۔ دلیل ہے کہ مال ونعمت حلال جمع کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر سفید درہم خواب میں د یکھے تو سیاہ درہم پائے گا اور بہت لوگ خواب میں درہم دیکھتے ہیں اور بیداری میں ان کو پاتے ہیں ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے کہ صاف درہم خواب میں دین کی صفائی ہے اور ٹوٹا ہوا درہم جھگڑا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو درہم دیا ہے ۔ د لیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں درہم گیارہ وجہ پر ہیں ۔ (۱)درست باتیں (۲)مراد کا پورا ہونا (۳)ولایت(۴)مال جمع (۵)دوست(۶)فرزند (۷)فراخ رو زی (۸)فتنہ (۹)امن (۱۰)کنیز ک(۱۱)درہم پانا خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے ۔ اور اگر پارسا نہیں ہے ۔ تو فرزندوں کی زحمت اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ لیکن ٹوٹا ہوا درہم خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)بری بات