تعبیرخواب

درود گری کردن(لکڑی تراشنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکڑی تراشنے والا لوگوں کا خیرخواہ ہے ۔ لیکن اسکی محبت منافق لوگوں کے ساتھ اور بد مذہب ہوتا ہے اور ان کے مطلب پر چلتا ہے ۔ کیونکہ لکڑی والوں کو خواب میں دیکھنا نفاق پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ کان ھم خشب مسندۃ(گویا کہ ٹیک لگائی ہو ئی لکڑی ہیں )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکڑ ی تراشنے والا لڑکوں کا معلم ہے کہ جاہل اور نادان کو عقل و دانش سکھا تا ہے اور لوگوں کے کاموں کی صلاح اور تدبیر کرنے والا ہے اور فساد اور نفاق کی راہ کو ان سے دور کرتا ہے ۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ بڑھئی لوگوں کامعلم ہے ۔