تعبیرخواب

دژ(قلعہ)

دژ، قلعہ ، چوبارہ ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے قلعہ بنایا ہے تو یہ اس کی بہتری کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اپنے قلعہ کو خراب کیا ہے ۔ تو یہ اس کے دین کی تباہی اور فساد پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ قلعہ خواب میں اگر گچ اور پکی اینٹ سے بنا ہے ۔ دلیل ہے کہ دوزخی ہو گا اور اگر دیکھے کہ مٹی اور اینٹ سے بنا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہشتی ہو گا ۔
اور اگر قلعے میں مقیم ہے تو صلاح دین اور اثبات راہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہر وقت قلعے کے اندر اور باہر جاتا ہے دلیل ہے کہ دین کے کام میں کامل نہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے آپ کو قلعے میں دیکھے تو صلاح دین پر دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین کے ضعف اور تباہی کی دلیل ہے ۔