تعبیرخواب

دزدی کردن(چوری کرنا)

اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مار ڈالیں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو بری بات پہنچائے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا ۔اور شفاء پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے کچھ چرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور غم و اندوہ میں اسیر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اس پرر ہزنی کر کہ ڈاکہ ڈالا ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چور لوگوں کا سامان لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چوری خواب میں بیماری ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جس جگہ چوری کریں دا مادی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر صاحب خواب کا کوئی لڑکا غائب ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چور کو دیکھنا خیانت اور حیلہ ہے ۔