تعبیرخواب

دست اور نجن(ہاتھ کا کنگن یا کڑا)

دست اور نجن ، کڑے جو ہاتھوں میں پہنتے ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں کڑے عورتوں کے لیے شوہر ہیں اور مردوں کے لیے غم و اندوہ ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چاندی کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو شوہر کرے گی ۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں کڑے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی مال اور نعمت رنج سے حاصل ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ریاست(۲)حکومت(۳)مکر(۴)غم(۵)بردار یا فرزند۔