تعبیرخواب

دستینہ، کڑا،چوڑی، چھری وغیرہ کا دستہ

کڑا ، چوڑی یا چھری کا دستہ خواب میں مردوں کے لیے عورتوں سے بہتر ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو تونگری اور قوت ہو گی اور دشمن پر فتح پائے گا ۔خاص کر اگر فولاد کا کڑا ہے ۔ اس کے تاویل ہاتھ کے کڑے کے مطابق ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دسیتے کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت اور توانائی(۲)دشمن پر فتح پانا (۳)دنیا کے کام کا انتظام ۔