تعبیرخواب

دشمن

اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے دشمن پر غلبہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دشمن نے اس پر غلبہ کیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ دشمن نے اس کو کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت میں پڑے گا ۔ توبہ کرنی چاہئے تا کہ بلا دفع ہو جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دشمن کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)کاموں کا بند ہونا (۲)غم واندوہ(۳)مال کا خسارہ ۔