تعبیرخواب

دود(دھواں)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھواں ظالم بادشاہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مشرق یا مغرب کی طرف بہت دھواں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ ظالم بادشاہ کے ہاتھ سے ظلم و ستم اٹھائیں گے۔ اور اگر دیکھے دھواں دنیا میں اٹھا ہوا ہے اور آغ شعلے مار رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ جہان میں فتنہ پڑے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہر میں یا کسی ولایت میں بغیر آگ کے دھواں ظاہر ہوتا ہے دلیل ہے دلیل ہے کہ اس جگہ کو حق تعالیٰ کی طرف سے خوف ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ گھر سے یا اس کے منہ سے دھواں نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ اس کو ضرر ضرور لے گا تاوان ڈالے گا اور اس کا مال زور سے لے گا ۔