تعبیرخواب

دوشاب (رس)

دوشاب ، انگور یا چھوہارے کا رس ، جس پر دور اتیں گزر جائیں ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دو شاب تھوڑا مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں دوشاب ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھی بات سنے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیسہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا ۔