تعبیرخواب

دکان

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دکان بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دکان خراب کی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دکان گری ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کی دکان پر بیٹھ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی عیال پر تصرف کرے گا ۔
ضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت (۲)عیش(۳)عزت اور مرتبہ(۴)نیکی(۵)بلندی(۶)اگر نئی دکان ہے تو مرتبہ پائے گا