تعبیرخواب

دولاب(رہٹ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رہٹ خزانہ ہے ۔ اور آباد گھر اور نعمت سے بھرا ہوا ہے ۔ اگر دیکھے کہ رہٹ بناتا ہے ۔ اگر اس کام کے اہل میں سے ہے دلیل ہے کہ اپنا خزانہ بناتا ہے ۔ اور اگر اہل سے نہیں ہے تو دوسرے کے لیے خزانہ بناتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے یا کسی بڑے آدمی نے اس کو رہٹ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا اپنا خزانہ یا اس کے گھر کا خزانہ اس کے سپرد ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رہٹ سے پانی پیتا ہے یا جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خزانچی سے نفع پہنچے گا ۔