تعبیرخواب

دویدن (دوڑنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خود دوڑتا ہے ۔ یا چوپائے کو دوڑاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ اور جس قدر دوڑ زیادہ ہو گی۔اسی قدر سفر لمبا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پالان والے گھوڑے پر سوار ہے اور اس کو دوڑا تا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیال کیساتھ سفر کو جائے گا اور مال حاصل کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ دوڑ میں کسی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو حرص میں اس سے آگے بڑھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دورنے میں عاجز ہو گیا ہے ۔ اور آرام لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کو ترک کرکے صابر ہو گا ۔