تعبیرخواب

دیبا(ریشم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریشم اس جہان کی خیرو صلاح ہے ۔ اگر عورت ریشم کو دیکھے تو بہتر ہے ۔ اگر مرد دیکھے کہ اس نے دیبا اور ریشم کی قبا پہنی ہے اور جہاد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں عزت اور مرتبہ پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس نے چوغہ اور پیرہن اطلس نیلا ہے دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اطلس سیاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا اور خواب میں ریشم بننے میں ریشم بننے والا آدمی مسافر ہے کو دنیا کی اصلاح اور دین کی خرابی کرتا ہے ۔ اور پرنیاں کی تاویل کے مساوی ہے ۔