تعبیرخواب

راسو(نیولا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا مارا ہے دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا یا اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے ۔ دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیولے نے پکڑا یا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفا ء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)چور(۲)غم واندوہ(۳) بیماری ۔