تعبیرخواب

زاہزن(لٹیرا، ڈاکو)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ ڈاکو خواب میں لوگوں کے ساتھ لڑاکا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاکو اس کا مال لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے ملے گا جو اس کو عزیز اور گرامی کرے گا ۔ اور جس قدر ڈاکو نے مال لیا ہے وہ اس سے اسی قدر فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر ڈاکو جمع ہوئے ہیں اور اس سے کوئی چیز نہیں چھین سکتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاکوؤں نے اس سے کچھ لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ڈاکو اس سے جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ راہزن اس کی ٹوپی لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے راہزنی کی ہے اور اس کا سامان چھینا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ آدمی اس سے غصے میں ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ خود ڈاکہ مارا اور کسی کا سامان لے لیا ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص بیمار ہوکر شفاء پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں راہزنی تین وجہ پر ہے ۔ (۱)جنگ (۲)ہمیشہ کا جھگڑا اور جھوٹ بولنا (۳)عیش کی تباہی اور بیماری