تعبیرخواب

رضوان(بہشت کا دربان)

رضوان ، بہشت کا دربان فرشتہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر رضوان کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عذاب سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رضوان بہشت میں کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا سے سفر کرے گا ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رضوان بادشا ہ کی خزانچی پر دلیل ہے کہ اس کی صحبت میں رہے گا کیونکہ ر ضوان بہشت کا خزانچی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو رضوان نے یا قوت اور گوہر اور مروارید دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند دانا اور عالم پیدا ہو گا ۔ چنانچہ اس کا نام علم میں مشہورہو گا ۔