تعبیرخواب

رقص کردن(ناچنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں نا چنا غم واندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیماری ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مردوں کو جیل خانہ سے رہائی ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں ناچنا عورتوں کے لیے رسوائی ہے اور مردوں کے لیے مصیبت ہے ۔ لیکن صوفیوں اور ناچنے وا لوں کے لیے غم واندوہ نہیں ہے ۔ اور خواب میں ناچنے وا لا ایسا مرد ہے جو اپنی اور دوسروں کی مصیبت میں ہمیشہ رہتا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں ناچنا غم اور مصیبت ہے ۔