تعبیرخواب

رگ کشادن(فصد کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے فصد کی ہے ۔ دلیل ہے کہ دوست سے کوئی بات سنے گا یا اس کا مال تلف ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ رگ کھولی ہے اور اس میں سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے زحمت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خون تھوڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ تھوڑا رنج دیکھے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کی فصد کھولی ہے اور بہت خون نکلا ہے اور کسی جگہ ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اپنا مال بیماری پر خرچ کرے گا ۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی رگ کھولی ہے ۔ تو مال اور مراد کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر بائیں ہاتھ کی کھولی ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور دولت زیادہ ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی نے اکی رگ کھولی ہے اگر اس کی عورت حاملہ نہیں ہے تو حاملہ ہو گی اور اگر حاملہ ہے تو لڑکی جنے گی ۔
حضرت جا بر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ فصد کھولی ہے اور خوان اس کے جسم سے نکلا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کو حق بات کہیں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رگ کھولنے کی تاویل چار وجہ پر ہے ۔ (۱)کام کی کشاد گی(۲)سفر(۳)جھگڑا(۴)مال کے لیے شریک کرنا ۔
اور اگر دیکھے کہ فصد ہوئی ہے ۔ اور خون نہیں نکلا ہے ۔ تو جھگڑ ے پردلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خون نکلا ہے کہ جسم میں اور خون نہیں رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھگڑا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ زخم سے خون آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں فصد کھولنا ، اگر پارسا ہے ۔ تو شادی اور خوشی ہے اور اگر پارسا نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔