تعبیرخواب

رکاب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رکاب زین سے جدا ہے تو فرزند یا غلام پر دلیل ہے ۔ اور اگر رکاب زین کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند با دیانت ہو
گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ رکاب سنہری ہے ۔ دلیل ہے کہ متکبر اور مغرور لڑکا اس کے پیدا ہو گا ۔
اور اگر چاندی کی رکاب دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند دنیا پر فریقتہ ہو گا ۔اور گرتا نبے یا پیتل کی رکاب دیکھے تو کم ہمت لڑ کے پر دلیل ہے ۔ اور اگر رکاب لوہے کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روشنی اور صفائی کے مطابق اس کو دنیا کے کام میں طاقت ہو گی ۔ اور اگر لکڑ ی کی رکاب ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فر زند بد رائے اور کمینہ ہو گا ۔ اور رکاب دا ر خون میں نیک ہے کیونکہ وہ سرداروں کے قریب ہے ۔