تعبیرخواب

رنگ ہا

رنگہا ، کئی طرح کے رنگ ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے وغیرہ پر سفید رنگ دیکھنا دین کی صفائی ہے ۔ اور سرخ رنگ مردوں کے لیے برا اور رنج ہے اور عورتوں کے لئے اچھا ہے ۔ اور سبز رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے دین اور دنیا میں اچھا ہے اور رنگ سیاہ مصیبت ہے ۔ لیکن جو لوگ پہنتے ہیں ان کے لئے انہیں ہے اور نیلا رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے اچھا نہیں ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رنگ سبز اور سفید خیرو برکت اور دین کی صفائی پر دلیل ہے ۔ کیونکہ اہل بہشت کا لباس ہے ۔