تعبیرخواب

روباہ(لومڑی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں فریبی شخص یاجھوٹ بولنے والی عورت یا کنیز ہے ۔ اگر دیکھے کہ لومڑی لڑتی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑاہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کو دتی ہے ۔ دلیل ہے کہ پر یوں سے ڈرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کے ساتھ کھیلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کو چاہتی ہے ۔ لیکن اس عورت کی محبت کمزور ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ وہ کسی لومڑ ی کو کنگھی سے صاف کر رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کے ساتھ حیلہ و فریب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے پاس چاپلوسی کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی پردیسی آدمی اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا ۔
اور لومڑی کا چمڑا مال ہے جو حیلہ سے حاصل ہو گا ۔اور خواب میں لومڑی کا دودھ پینا بیماری سے شفاء کی دلیل ہے ۔ اور غم و اند وہ سے شادی ہے اور قید خانے سے خلاصی ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لومڑی کا دودھ پینا بیماری اور خوف پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں جھوٹی عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے گھر میں آئی ہے اور اس نے قرار پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ آشنا عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لومڑی پکڑی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ مکار اور جھوٹی عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑ ی اس سے بھاگی ہے ۔ کہ اس کا قرض دار بھاگ جائے گا ۔