تعبیرخواب

روستا(گاؤں)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا گاؤں کسی نا معلوم جگہ پر دیکھے تو خیر پردلیل ہے ۔ اور اگر معلوم جگہ پر دیکھے تو برا ہے ۔ 
اور اگر خواب میں دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فتنا اور عذاب سے امن میں رہے گا ۔ اور اس کا کام انتظام سے ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے ۔تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاؤں میں اس کی ملکیت ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس گاؤں کی آبادی کے مطابق اس کو خیراور نیکی پہنچے گی ۔ اور اگر خواب میں گاؤں کو اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔